Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 نومبر 2024 08:14am

ڈیفنس کراچی میں فلیٹ پر چھاپہ، 7 کلو ہیروئن، 3 کلو آئس برآمد

کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے ڈیفینس خیابان نشاط میں فلیٹ پر چھاپہ مار کر سات کلو ہیروئن اور تین کلو گرام آئس برآمد کرلی۔

پولیس نے کارروائی میں تین ملزمان گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان یونیورسٹیز، کالجز اور ڈانس پارٹیوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان اندرون ملک کے علاوہ بیرون ملک بھی منشیات کی سپلائی میں ملوث ہیں، ملزمان میں جاوید، ناظم اور احمد رضا شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان منشیات کی سپلائی اوراسمگلنگ کے لیے غیرملکی سمز استعمال کرتے تھے، ملزمان کے موبائل فونز کے زریعے نیٹ ورک کے مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Read Comments