پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکین قومی و صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈر پنجاب بھر کے اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز انصاف یوتھ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوس میں طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کے چیئرمین برسٹر گوہر کرینگے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بھی شرکت کرینگے۔
اجلاس میں بانی چیئرمین کی ہدایات پنجاب پارٹی کے قیادت کو پہنچائیں گے اور 24 نومبر کے احتجاج کے لئے لائحہ عمل تیار کرینگے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جتنے بھی احتجاج ہوئے ہیں اس میں صرف خیبر پختونخوا کے کارکن اور رہنما و منتخب ارکین قومی و صوبائی اسمبلی شریک رہے جبکہ پنجاب کی طرف سے ان احتجاج میں شرکت نہ ہونے کی برابر رہی اس وجہ پی ٹی آئی پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈر اور پی ٹی آئی قیادت کو بھی خیبر پختونخوا کی طرح ٹاسک حوالے کرنا ہے کہ وہ اس احتجاج میں کتنے کارکن لے کر آئیں گے۔
اجلاس میں بشری بی بی بھی شرکت کریگی۔ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو مینڈیٹ ملا تھا چوبیس نومبرکو واپس لیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اس بار مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، اسلام آباد سے خیبرپختونخوا کی پکڑی گئی مشینری واپس لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سیاست میں کوئی انٹری نہیں دی، بشریٰ بی بی کاسیاست سے کوئی تعلق نہیں بشریٰ بی بی بطورزوجہ بانی کی رہائی کیلئے کوشاں ہیں۔
شیخ وقاص نے کہا کہ اس بار مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی خیبرپختونخوا کی پکڑی گئی مشینری واپس لائیں گے