Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 نومبر 2024 02:18pm

عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کے پہلی سہماہی میں خسارے کی خبروں کی تردید کردی

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کے پہلی سہ ماہی میں خسارے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

اس حوالے سے عظمیٰ بخاری نے آفیشل ڈاکومنٹ جاری کردیا اور کہا کہ ڈاکومنٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر بھی موجودہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر میں پنجاب حکومت 680 ارب کا سرپلس دے گی، پنجاب حکومت نے پہلے کواٹر میں 40 بلین کا سرپلس دیا ہے، کل کی میٹنگ میں آئی ایم ایف نے تسلیم کیا جو خسارے کی رپورٹ آرہی وہ غلط ہے اسکو ٹھیک کردیا جائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف جلد اس رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردے گا، آئی ایم ایف نے یہ بھی تسلیم کیا پنجاب پہلے کواٹر میں 40 ارب سرپلس میں ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد نے یہ بھی تسلیم کیا پنجاب حکومت کی 200 ارب کی سرمایہ کاری ہے، پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ مریم نواز کی حکومت نے 1952 کے بعد پہلی مرتبہ گندم کا واجب الادہ قرض صفر کردیا ہے، مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد پنجاب کے قرضوں میں بھی واضح کمی ہوئی ہے، میڈیا ملکی معیشت پر من گھڑت خبروں سے گریز کرے۔

Read Comments