Aaj Logo

شائع 15 نومبر 2024 12:03pm

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے بھارت سے پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات مانگ لیں

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات تحریری طور پر مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے بارے زبانی آگاہ کیا تھا۔

تاہم اب اس معاملے پر آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا، جس میں آئی سی سی نے بھارٹی کرکٹ بورڈ کو ٹھوس وجوہات تحریری طور پر بیان کرنے کا کہا ہے، پاکستان ٹھوس وجوہات ملنے پر ان کے حق میں ٹھوس شواہد مانگ سکتا ہے۔

خط میں آئی سی سی نے پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے بھی آگاہ کیا، جوابی خط آنے کے بعد آئی سی سی پی سی بی سے رابطہ کرے گا۔

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا، بھارتی میڈیا کا دعوٰی

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق انڈین بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نہ جانے کی وجوہات جائز نہ ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو آنے کا کہا جائے گا، بھارت نہ مانا تو چمپئینز ٹرافی میں 9ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا، آئی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور اسپانسرشپ سے کمائی کرنی ہے، پاک بھارت میچز نہ ہونے سے انڈین بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے بورڈز سے رابطے شروع کردیے

یاد رہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنزٹرافی 2025 کا شیڈول تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

Read Comments