بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ حیدرآباد پہنچنے پر جاری ہونے والی نئی انسٹاگرام رِیل سے مداحوں کے دل ایک بار پھر جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔
دلجیت دوسانجھ کا انڈین ٹوور کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے دہلی سے اپنے انڈین ٹوور کا آغاز کیا تھا، اس ٹور میں وہ 15 نومبر کو حیدرآباد، 17 نومبر کو احمد آباد اور 22 نومبر کو لکھنؤ میں شوز کریں گے جبکہ آخری شو 29 دسمبرکو گوہاٹی میں ہوگا۔
پاکستانی مداح نے میکا سنگھ پر کروڑوں روپے لٹا دیے
گلوکار جب حیدرآباد پہنچے توانہوں نے ایک دل موہ لینے والی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا’حیدرآباد ۔ دل لومیناٹی ٹوور سال 2024’۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلجیت دوسانجھ حیدرآباد کے مصروف ترین علاقے چار مینار میں آیک آٹو رکشہ میں سفر کررہے ہیں۔ وہ ازراہ مذاق رکشہ ڈرائیور سے پوچھتے ہیں کہ ہم کہاں ہیں سر؟
ویڈیو میں دلجیت کو مسلمان آٹو رکشہ ڈرائیور کو گلے لگاتے اور کنسرٹ سے پہلے حیدرآباد کے مختلف مقدس مقامات کا دورہ کرتے بھی دیکھا گیا۔
گلوکار کی ویڈیو کی خاص بات لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کی قوالی پر مبنی اس کا بیک گراؤنڈ میوزک تھا اور بول بابا بلھے شاہ کے تھے۔
دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی ان کا کمنٹس سیکشن دل والے ایموجیز اور مداحوں کے محبت بھرے پیغامات سے بھر گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے یہ شخص خدا کا پیغام رساں ہے جو ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ہم سب ایک ہیں۔
اسی طرح ایک صارف نے لکھا کہ ہندو مسلم سکھ عیسائی ۔۔۔۔سب بھائی بھائی۔
دلجیت دوسانجھ اس وقت اپنے دلومیناتی کانسرٹ، میوزک ویڈیوز، پلے بیک سنگنگ، سانگ رائٹنگ ،فلموں کی شوٹنگ،سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹنگ اور می ٹائم گزارنے کے ساتھ دنیا بھر میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔