Aaj Logo

شائع 14 نومبر 2024 11:31pm

ڈیفنس میں جھگڑے کے دوران تشدد سے سینئر وکیل زخمی ہوگئے

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں جھگڑے کے دوران تشدد سے سینئروکیل زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کی کھڈا مارکیٹ میں نامور سینئروکیل خواجہ شمس الاسلام پر مسلح افراد نے حملہ کیا،واقعہ ذاتی رنجش پر پیش آیا ہے، وکیل نے ملزمان کے نام بھی بتائے ہیں، خواجہ شمس الاسلام کو طبی امداد کے لیے کلفٹن کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کراچی میں دو وکیلوں کی لڑائی میں فائرنگ، ایک زخمی دوسرا گرفتار

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وکیل شمس الاسلام پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ریحان عزیز ملک کے مطابق خواجہ شمس الاسلام عشا کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنے دفتر جارہے تھے کہ 15 سے 20 افراد نے ان پر آتشیں اسلحہ اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ریحان عزیز ملک کے مطابق ان کے جسم پر ایک گولی کا زخم بھی ہے ، شمس الاسلام کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ زیرعلاج ہیں۔

صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق یہ حملہ ایک وکیل پر نہیں بلکہ پوری وکلا برادری پر ہے، اس نوعیت کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے ۔

پولیس اور وکلا میں ہاتھا پائی، ایس ایچ او گلستان جوہر سمیت 15اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری ایکشن لے کر انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

دریں اثناایس پی کلفٹن ماجدہ پروین نے بتایا ہے کہ ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں ایڈووکیٹ شمس الاسلام جھگڑے کے دوران زخمی ہوئے ہیں، خواجہ شمس نے پولیس کو تشدد کرنے والوں کے نام بتائے ہیں۔

ایس پی کلفٹن نے کہا کہ خواجہ شمس ابھی اسپتال میں ہیں،وہ حملہ کرنے والے عناصر کو جانتے ہیں،واقعہ کی مزید تفتیش کررہے ہیں،سینئروکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

کراچی: سٹی کورٹ میں وکیل کی جانب سے ٹریفک پولیس افسر پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

Read Comments