Aaj Logo

شائع 14 نومبر 2024 04:47pm

موٹر وے پر گورنر پنجاب کی گاڑی کو حادثہ

گورنر پنجاب سلیم حیدر کی گاڑی کو موٹر وے ایم ٹو پر حادثہ پیش آیا ہے، تاہم گورنر محفوظ رہے۔

موٹر وے ایم ٹو پر نیلا دھلا کے قریب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

گورنر کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا تاہم گاڑی حادثے میں محفوظ رہی اور گاڑی یا سوار افراد کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب دوسری گاڑی پر سوار ہو کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے۔

Read Comments