کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخاب کا معرکہ پیپلز مآٓپارٹی کے نام رہا ہے، آج کراچی کے 6 اضلاع اور ایک کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابی میدا سجا۔ جس میں 11 نشستوں میں سے 9 پر پیپلز پارٹی کو جیت حاصل ہوئی۔
کراچی بلدیاتی اور کنٹومنٹ بورڈ کے الیکشن میں کراچی کی 11 نشستوں میں سے 9 کا نتیجہ آج نیوز کو موصول ہوگیا، چیئرمین کی چار، وائس چیئرمین ایک اور کونسلر کی چار نشستوں کے نتائج آگئے۔
پیپلزپارٹی چیئرمین کی چار، وائس چیئرمین کی ایک اور کونسلر کی چار نشستوں پر کامیاب ہوئی۔
پیپلز پارٹی ملیر اور کورنگی سے چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہوئی، لانڈھی سے پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔
پیپلز پارٹی کونسلر کی چار نشستیں لے کر سب سے آگے ہے، جماعت اسلامی نے کونسلر کی ایک نشست حاصل کی، آزاد امیدوار کے حصے میں ایک نشست آئی۔
بلدیہ اور ابراہیم حیدری سے کونسلر کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی، منگھوپیر سے کونسلر کی نشست پر جماعت اسلامی کامیاب ہوئی، کنٹومنٹ بورڈ سے آزاد امیدوار نے میدان مارلیا۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ صدر ٹاون یوسی 13 کلفٹن کے چیئرمین کی نشست پیپلز پارٹی نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، میئر کراچی کی خالی نشست پر ایک بار پھر کرم اللہ وقاصی کامیاب ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی نے 3789 ووٹ حاصل کیے، جماعت اسلامی کے نورالسلام نے 847 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے جبکہ آزاد امیدوار محمد بابر خان نے 659 ووٹ حاصل کیے۔
گیارہ میں سے سات نشستیں حاصل کرکے پیپلز پارٹی سب سے آگے رہی۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل گلبرگ ٹاؤن یونین کمیٹی 5 میں وائس چیئرمین کی نشست پر جماعت اسلامی کے عرفان شاہ 955 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پیپلز پارٹی کے منیب حسن 592 ووٹوں سے دوسرے نمبر رہے جبکہ آزاد امیدوار نادر خان 351 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
کراچی کے علاوہ سندھ بھر کے اٹھارہ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن ہوئے، جس میں حیدرآباد کی پانچ نشستوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 2 چیئرمینز، ایک وائس چیئرمین کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ آزاد امیدوارعدنان رشید وائس چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہوئے۔
سکھر سے پیپلز پارٹی نے جے یو آئی کو شکست دے کر یو سی چیئرمین کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔
نواب شاہ کی چار نشستوں پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین کامیاب ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے قوائد کے مطابق وقت ختم ہونے کے بعد صرف پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
آج کل 77 نشستوں میں سے 41 نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی ہے، 32 نشستوں پر پہلے ہی امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔
کراچی کی 10، حیدرآباد کی 5، نواب شاہ اور اسکرنڈ کی 4، سکھر اور ٹنڈو محمد خان کی 2،2، ٹندوآلہ یار اور گھوٹکی کی 1،1 نشست پر الیکشن ہوئے، اس کے علاوہ لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد، نوشہرو فیروز، میرپور خاص، مٹیاری اور ٹھٹھہ کی بھی ایک ایک بلدیاتی نشست پر الیکشن ہوئے۔
کراچی کے 6 اضلاع سے 85 جبکہ دیگر 14اضلاع سے 303 امیدوار میدان میں ہیں تاہم 4 نشستیں درست کاغذات جمع نہ کرانے پر اب بھی خالی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، صوبے میں 274 پولنگ اسٹیشنز میں سے 213 کو انتہائی حساس اور 50 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
کراچی میں 4 چیئرمین، 2 وائس چیئرمین اور 4 کونسلرز کی نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
کراچی میں 10 بلدیاتی نشستوں کے لیے 167 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے، جن میں سے 136پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 26 کو حساس قرار دیا گیا۔
پولنگ بوتھس کی مجموعی تعداد 618 تھی، 10 بلدیاتی حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 491 ہے، ایک لاکھ 57 ہزار 617 مرد اور ایک لاکھ 37 ہزار 874 خواتین ووٹرز ہیں۔
کراچی میں 10 بلدیاتی اور ایک کنٹونمنٹ بورڈ کی نشست پر انتخابات ہوئے ہیں۔ کراچی میں 4 چیئرمین، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ ممبر کی نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی ہے۔
10 بلدیاتی نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 68 امیدوار بیلٹ پیپر پر موجود تھے۔ ملیر ٹاؤن یو سی 9 کے چیئرمین کے لیے 5 امیدوار میدان میں تھے۔
ابراہیم حیدری ٹاؤن یو سی 7 وارڈ 4 کے لیے 5 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جبکہ لانڈھی ٹاؤن کی یو سی 6 کے وائس چیئرمین کے لیے 8 امیدوار مدمقابل رہے۔
کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کارکنان کا دھاندلی پر پیپلز پارٹی سے تصادم
ماڈل کالونی ٹاؤن یو سی 7 کے چیئرمین کے لیے 12 امیدوار میدان میں اترے، کورنگی ٹاؤن یو سی 7 کے وارڈ ایک پر 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
صدر ٹاؤن کی یو سی 13 کے چیئرمین کے لیے 7 امیدوار مدمقابل تھے۔ منگھوپیر ٹاؤن کی یو سی 5 کے وارڈ 4 پر 5 امیدوار بیلٹ پیپر پر موجود تھے۔
گلبرگ ٹاؤن یو سی 5 کے وائس چیئرمین کے لیے 6 امیدوار میدان میں تھے۔ لیاقت ٹاؤن یو سی 7 کے چیئرمین کے لیے 8 امیدوار مدمقابل تھے جبکہ بلدیہ ٹاؤن کی یو سی 10 کے وارڈ 4 میں 5 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
ضمنی انتخابات کی وجہ سے یوسی 13 ضلع ساؤتھ میں چھٹی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع ساؤتھ نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ضمنی انتخاب میں نون لیگ کامیاب
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 16 سے 18 اہلکار تعینات کئے گئے۔
حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 8 سے 12 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ، پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی گئی۔
کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے باعث کیماڑی اور کورنگی میں چھٹی کا اعلان کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ووٹرز کی سہولت کے لیے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، یونین کمیٹی 5 یوسف گوٹھ، منگھوپیر ٹاؤن میں بھی عام تعطیل ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع غربی اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے بھی عام تعطیل کا حکم نامہ جاری کیا، فیصلے کا مقصد ووٹرز کو حق رائے دہی کے لیے سہولت فراہم کرنا تھا۔