لاہور سے گرفتار ہونے والے ارب پتی چور کی مزید کارروائی سامنے آگئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بلال نے 2014 میں چوری کی سب سے بڑی واردات 38 کروڑ روپے کی کی، ملزم نے یہ واردات ڈیفنس میں ایک کاروباری شخصیت کے گھر کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے بیشتر وارداتیں سائیکل پر کیں، ملزم بلال وارداتیں سائیکل پر مالی کے روپ میں کرتا۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم نے انکشاف کیا کہ ملزم بلال نے چوری کے پیسوں سے دبئی میں فلیٹس لے رکھے ہیں، بلال کے مزید دو ساتھی بھی ہیں جنہیں ملزمان کو ٹریس کرلیا گیا ہے اور انہیں جلد باقاعدہ گرفتار کرلیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ملزم 15 سال میں پہلی بار گرفتار ہوا ہے، جو چوری شدہ رقم کو تین حصوں میں تقسیم کرتا ایک حصہ غربا، دوسرا غریب رشتہ داروں میں تقسیم کرتا تھا۔