سندھ بھرمیں ایک بار پھرمیدان سج گیا،صوبے کے 26 اضلاع میں بلدیاتی نشستوں پرضمنی انتخابات کل ہوں گے، 77میں سے42 بلدیاتی نشستوں پر 388امیدوار مدمقابل ہوں گے، 31 نشستوں پر پہلے ہی امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
کراچی سمیت سندھ بھرکے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہونگے،شہر قائد کی 10، حیدرآباد کی 5نواب شاہ اور سکرنڈ کی 4 سکھر اور ٹنڈو محمد خان کی 2،2ٹندوآلہ یار اور گھوٹکی کی 1،1نشستوں پر الیکشن ہورہے ہیں۔
لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپورجیکب آباد، نوشہرو فیروز، میرپور خاص، مٹیاری اور ٹھٹھہ کی بھیایک ایک بلدیاتی نشست پر الیکشن ہوگا۔
کُل 77 نشستوں میں سے 31 پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے، 42 نشستوں کے لیے 388 امیدوار آمنے سامنےکراچی کے 6 اضلاع سے 85 جبکہ دیگر 14اضلاع سے 303 امیدوار میدان میں ہیں،4نشستیں درست کاغذات جمع نہ کرانے پراب بھی خالی ہیں۔
الیکشن کمیشن کےمطابق صوبے میں 274 پولنگ اسٹیشنز میں سے213 کو انتہائی حساس اور 50 کو حساس قراردیا گیا ہے۔