Aaj Logo

شائع 18 نومبر 2024 05:36pm

ملک میں ایک بار پھرسونے کے نرخ بڑھ گئے

ملک میں ایک بار پھرسونے کے نرخ بڑھ گئے، سونا عوام کی قوت خرید سے دن بدن باہر ہوتا جارہا ہے ،فی تولہ سونا 2 لاکھ 69 ہزار 900 تک پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونا ڈھائی ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 144 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 12 ہزار 113 روپے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت 3 ہزار 250 روپے اور 2 ہزار 786 روپے پر برقرار رہی۔

Read Comments