Aaj Logo

شائع 13 نومبر 2024 12:23pm

گلگت بلتستان کا گیٹ وے کہلانے والا ’ضلع دیامر‘

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کو پُر فضا حسین سیاحتی مقامات کی بدولت انفرادی حیثیت حاصل ہے یہاں جادوئی حسن سے بھری ایک وادی بیال کیمپ بھی ہے۔

دیامر کو خوبصورت قدرتی نظاروں،دلکش گزرگاہوں اور چمکتی برفیلی چوٹیوں کی بدولت انفرادی حیثیت حاصل ہے۔گلگت بلتستان کا گیٹ وے کہلانے والا یہ علاقہ مہم جو اور فطرت کے متلاشیوں کے ہلچل کا مرکز بھی مانا جاتا ہے۔پرکشش اور بے مثال نظاروں کی سرزمین میں تزئین کے جادو سے بھری ایک وادی ”بیال کیمپ“بھی ہے۔جو صدیوں سے قدرتی مناظر کے دلدادہ افراد کے تخیل کو اپنی گرفت میں لے رہا ہے۔

ہمالیائی رینج کا مرکز اور ہیرے کی طرح جمگاتی پروقار چوٹیوں ”نانگا پربت“”جلیپر“اور ”بلدر پیک“کے دامن میں ہمالیائی برچ،صنوبراور دیودار کے جنگلات سے مزین بے مثال نظارے اپنی سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔

سطح سمندر سے ساڑھے گیارہ ہزار فٹ بلند اس جنت ارضی سے راکاپوشی کا مسحور کن نظارہ بھی حیرت زدہ کردیتا ہے۔

اگر آپ بھی قدرتی مناظر سے مالامال ایک پرسکون مقام کے متلاشی ہیں تو ”بیال کیمپ“سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔۔مجیب الرحمان آج نیوز بیال کیمپ فیری میڈوز

Read Comments