قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں وزارت داخلہ نے تھری اور 16 ایم پی او قوانین سے متعلق ترمیمی بل کی مخالفت کی گئی ہے۔
صاحبزادہ صبغت اللہ نے کہا ہے کہ ایسے بل کی قائداعظم نے بھی انگریزوں کے دورمیں مخالفت کی۔
پی پی رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ایسےقوانین چاروں صوبوں سے ختم کیے جائیں ۔
جبکہ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ مجھے بغیر دوپٹے گھر سے تھری ایم پی او کے تحت گھسیٹا گیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنماآغا رفیع اللہ نے کہا کہ بل کوکمیٹی میں بحث کے لیے رکھنا چاہیے۔
مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے کہا کہ مجھے گرفتار کیا گیا اور میری بیٹی کومیڈیکل کالج سے نکال دیا گیا،میں ایسے بل کی مخالفت کرتا ہوں۔
سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جوملک میں نہیں تھے انہیں بھی نومئی کے مقدمات میں ملوث کیا گیا۔