سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں اچانک ہونے والی ہوشرُبا کمی نے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ کیونکہ دس گرام سونا چھ ہزار اور فی تولہ سونا سات ہزار روپے سستا ہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد فی سونا تولہ 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے کا ہوگیا، جبکہ10گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے ہوگئی۔
سونے کی عالمی قیمت 77 ڈالر کمی سے 2593 ڈالر فی اونس پر آگئی۔