اسلام آباد: آئینی بینچ کی جانب مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں آئینی بینچز 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئینی بینچز کی ججز کمیٹی کا اجلاس ایک گھنٹہ جاری رہا، میٹنگ میں رواں ہفتے کیلٸے آئینی مقدمات سماعت کے لئے مقرر کیے گئے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
ذرائع کے مطابق کمیٹی میٹنگ جسٹس جمال مندوخیل کے واپس آنے کا بعد بلائی گئی،جبکہ جسٹس محمد علی مظہرنے ٹیلیفون پر کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ہر درخواست کو اس کی باری پر لگایا جائے گا۔
آئینی بینچز کمیٹی کے آج کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس کا مقصد آئینی بینچز کی تشکیل کیلئے معاملات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جسٹس جمال خان مندو خیل نے شرکت کی، جسٹس محمد علی مظہر ٹیلی فونک کال کے ذریعے شریک ہوئے۔
دوران اجلاس رجسٹرار نے کمیٹی کو زیرالتوا آئینی مقدمات کے حوالے سے آگاہ کیا، کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پرانے زیر التوا آئینی مقدمات کو ترجیح دی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق 14 اور 15 نومبر کو جسٹس عائشہ ملک دستیاب نہیں ہوں گی، کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14، 15 نومبر کو تمام دستیاب ججز پر مشتمل بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
رجسٹرار کو بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، جسٹس محمد علی مظہر کی اسلام آباد واپسی کے بعد کمیٹی کا آئندہ اجلاس 13 نومبر کو ہوگا۔