عرق گلاب سے مہکتی اینٹوں کی مسجد جو بارش کے دوران فضا کو معطر کردیتی تھی، یہ مسجد آج خستہ حالی کا شکار ہے۔
ساڑھے چار سو سال قدیم ٹھٹھہ کی مسجد دبگیر جس کی تعمیرعرق گلاب سے بنی اینٹوں سے کی گئی، ایک دورتھا جب بارش کے دوران یہ مسجد خوشبو سے مہک اٹھتی تھی۔
نواب خسرو نے 997 ہجری میں مسجد تعمیر کرائی چھت اور دیواروں پر دلکش نقش ونگار بنوائےمسجد کا فن تعمیر آج بھی اس کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
محکمہ آثارقدیمہ کی عدم دلچسپی نے تاریخی ورثے کو برباد کردیا۔ فن تعمیر کا یہ شاہکار اب خستہ حالی کا شکار ہے۔ نمازیوں پر اینٹیں گرنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔
نمازیوں نے تاریخی اور نادر ورثے کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔