وزیراعظم شہبازشریف 3 روزہ دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے جہاں وہ آج مصروف دن گزاریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا باکو ایئرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم عرب اسلامک اجلاس کے بعد سعودی عرب سے براہ راست باکو پہنچے، شہباز شریف باکو میں ماحولیات کے متعلق کاپ 29 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کاپ 29 کانفرنس کے میزبان ہوں گے، وزیراعظم کانفرنس سے خطاب میں ماحولیاتی آلودگی کی مشکلات کا بتائیں گے۔
مسئلہ فلسطین پر عرب سمٹ میں شرکت کیلئے وزیراعظم ریاض پہنچ گئے، کوپ 29 کیلئے باکو بھی جائیں گے
اسرائیل ایران پر کسی قسم کے حملے سے گریز کرے، محمد بن سلمان
وزیراعظم اجلاس میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سےلاحق خطرات پرروشنی ڈالیں گے اور کاپ کانفرنس میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کی تجاویز دیں گے۔
وزیراعظم پاکستان پویلین کی کلائمنٹ فنانس گول میزکانفرنس کی بھی میزبانی کریں گے اور تاجک صدر کی میزبانی میں گلیشئرز کے تحفظ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کانفرنس میں آئےعالمی رہنماؤں سے بھی ملیں گے جبکہ شہبازشریف عالمی رہنماؤں کوعشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔
وزیرِاعظم ڈنمارک اورچیک ریپبلک کے وزرائے اعظم سے الگ الگ ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔