پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے میں ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔ عدلیہ کی بحالی اور ہمارے بے گناہ کارکنان و رہنماؤں کی آزادی تک جاری رہے گا۔ آئندہ چند روز تک مکمل تیاری کے ساتھ مارچ کی تاریخ میں خود دوں گا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ صوابی جلسے میں ہم نے لائحہ عمل دے دیا ہے۔ اس بار ہمارے لوگ واپس گھروں میں نہیں جائیں گے۔ ہمارا احتجاج آئین، جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی بحالی اور ہمارے بے گناہ کارکنان و رہنماؤں کی آزادی تک جاری رہے گا۔
صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا کس نے لہرایا؟ گنڈاپور برہم، تحقیقات کا حکم
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے عہدیدار، ممبران اسمبلی، ناظمین، ٹکٹ ہولڈرز، ورکرز اور سپورٹرز اپنی تیاری مکمل کریں اور گراؤنڈ پر موبلائزیشن کے لیے کام شروع کریں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 9 نومبر کو صوابی جلسے میں اعلان کیا تھا کہ عمران خان اسی مہینے حقیقی آزادی کے لیے احتجاج کی فائنل کال دینے جارہے ہیں جس کے لیے قوم نے تیار رہنا ہے۔ انہوں نے جلسے میں شریک کارکنوں سے ہاتھ اٹھا کر حلف لیا کہ وہ عمران خان کے ہر حکم اور فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔
عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رانا ثنا کا بڑا بیان
کارکنوں سے حلف میں مزید کہلوایا گیا تھا کہ اگر احتجاج کے دوران ان کا سب کچھ ضائع ہو جائے اس کے باوجود ان کا مشن عمران خان کی رہائی ہوگا۔
علی امین گنڈاپور نے کارکنوں سے عہد لیا تھا کہ وہ فائنل کال پر نکلنے کے بعد عمران خان کی رہائی تک گھروں کو واپس نہیں جائیں گے، اور حقیقی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔