خیرپورمیں ڈاکو ڈسٹری بیوٹرایجنسی کے مالک کے گھر سے ایک کروڑ روپے چرا کر فرار ہوگئے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ ٹالپرکالونی میں پیش آیا جہاں ڈسٹری بیوٹرسرفرازمیتلو کا گھرہے، ڈاکو تجوری کے لاکرتوڑکرنقدی لے گئے۔
سرفراز میتلو نے دعویٰ کیا کہ اتوارکی چھٹی ہونے کی وجہ سے پیسے بینک میں جمع نہیں کرائے تھے۔ انہوں نے پولیس کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنےگھرمیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےتفتیش شروع کردی ہے اور امید ظاہر کی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔