اڈیالا جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت آن ہونے جا رہی ہے جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی جیل پہنچ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی 342 سوالات کے جواب عدالت میں جمع کروائیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر سے جمعرات تک جواب طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 6 نومبر کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا تھا، جہاں وکلا صفائی نے 35 گواہوں پر جرح مکمل کر لی تھی۔
عمران خان کی رہائی کیلئے ٹرمپ سے سودے بازی؟
ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت ملزمان سے ان کا موقف سنتے ہیں۔
جنگ کی رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے دیے گئے موقع پر ملزم چاہے تو اپنی صفائی میں کچھ کہہ سکتا ہے، اسے 342 کا بیان بھی کہتے ہیں۔
آج نیوز نے ماہر قانون وقاص ابریز کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ملزم کا بیان زیر دفعہ 342 (ض) (ف) قلمبند کرتے ہوئے عدالت خود ملزم سے سوالات کرتی ہے اور وہ ان سوالات کے جواب دیتا ہے۔