Aaj Logo

شائع 10 نومبر 2024 04:55pm

موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق، 75 سال بعد کس حال میں ہوگا؟

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو مستقبل میں شدید خطرات لاحق ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 2070 تک 21 فیصد جی ڈی پی میں کمی کا سامنا کرسکتا ہے۔

دنیا کس تاریخ کو ختم ہوگی؟ معروف سائنسدان نیوٹن کی حسابی پیشگوئی منظر عام پر

رپورٹ کے مطابق سال 2100 تک پاکستان کی جی ڈی پی میں 40 فیصد نقصان کا خطرہ ہے، سب سے زیادہ نقصان زراعت کے شعبہ کو پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلوں سے پاکستان کی کیش کراپ بری طرح متاثر ہے، 2070 تک چاول اور مکئی کی پیدوار میں 40 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

اسی طرح سویا بین 20 فیصد اور گندم کی 45 فیصد تک پیداوارمیں کمی ہوسکتی ہے، مچھیروں کو 20 فیصد پیداواری کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا۔

’آخری وقت قریب، دنیا کے خاتمے کا آغاز ہونے والا ہے‘، بابا وانگا کی نئی پیشگوئی وائرل

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے موسم گرما سے بجلی کی کھپت میں 40 فیصد تک اضافہ ہوگا، موسم گرم ہونے سے افرادی قوت میں 10 سے 20 فیصد کمی کا امکان ہے۔

Read Comments