Aaj Logo

شائع 10 نومبر 2024 02:41pm

دہشت گردی کے خلاف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، ملاقات میں کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن عامہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، اس جنگ میں صرف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے، بلوچستان میں امن کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن و امان یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں، مٹھی بھر عناصر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

Read Comments