Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 نومبر 2024 07:12pm

جرمن قونصل جنرل کا اردو میں شعر پڑھ کر علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت

جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے اشعار اردو میں پڑھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر لوٹز نے اردو زبان میں بھی علامہ اقبال کا شعر پڑھا جس سے ان کی شاعری کی اہمیت کا اظہار ہوا۔

جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ ”علامہ اقبال جرمنی کے لوگوں کے دلوں کے بہت قریب ہیں۔“ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کی جرمن شاعری اور جرمن فلسفے سے بھی گہری وابستگی تھی جو ان کے ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتی ہے۔

Read Comments