Aaj Logo

شائع 09 نومبر 2024 06:43pm

ایس ایس پی حیدر آباد نے 3 افسران اور 3 اہلکاروں کو برطرف کردیا

حیدرآباد میں اغوا اور دیگر جرائم میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کو ایس ایس پی حیدرآباد نے برطرف کردیا۔ برطرف ہونے والوں میں ایک انسپکٹر، دو سب انسپکٹر اور تین کانسٹیبل شامل ہیں۔

شہریوں کو شارٹ ٹرم اغوا کرکے بھاری رقم بٹورنے والے افسران کے خلاف ایس ایس پی حیدرآباد نے ایکشن لے لیا۔ ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار نے تین پولیس افسران اور تین اہلکاروں کی ملازمت ختم کردی۔

پولیس ترجمان کے مطابق برطرف ہونے والوں میں انسپکٹر آصف جتوئی، سب انسپکٹر سیف اللہ، سب انسپکٹر وحید پنھور اور کانسٹیبلز زوہیب، محمود گجر اور زبیر شامل ہیں۔

Read Comments