Aaj Logo

شائع 09 نومبر 2024 12:49pm

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سنگین سکیورٹی خامیوں کا انکشاف

بلوچستان میں آج صبح سویرے افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ایک مبینہ خودکش حملہ کیا گیا اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی میں سنگین خامیاں سامنے آئی ہیں۔

کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ یہ دھماکا ریلوے پلیٹ فارم پر ٹکٹ کاؤنٹر کے پاس ہوا۔ مبینہ حملہ آور کیسے اس جگہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوا؟ اس حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن پر نہ تو کوئی واک تھرو گیٹ تھا، نہ کسی کی جامہ تلاشی لی جا رہی تھی، نہ ہی کسی مسافر کا سامان چیک کیا جارہا تھا۔

ریلوے انتظامیہ اور پولیس کی ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

Read Comments