Aaj Logo

شائع 09 نومبر 2024 12:12pm

لاہور پولیس کے اہلکار اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے لگے

لاہور پولیس کے اہلکار اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی کرنے لگے ہیں، لاہور کے رہائشی بلال کو مقدمہ میں نامزد پولیس اہلکاروں نے اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق اغوا کا واقعہ منھالہ بازار میں پیش آیا، جس کا مقدمہ مغوی بلال کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ہڈیارہ میں مقدمہ درج کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں سب انسپکٹر تھانہ باٹاپور، کانسٹیبل فرمان سمیت دو افراد نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق مغوی بلال کی بازیابی کیلئے ملزمان نے تیس لاکھ تاوان مانگا، تاوان کی رقم بذریعہ واٹس ایپ اور فون مانگی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تاوان کی رقم نہ دینے پر مغوی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

Read Comments