لاہور پولیس ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے اور پولیس کا ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سموگ کی روک تھام کیلئے جاری مہم کے دوران 200 مقدمات درج، 212 ملزمان کی گرفتار کر لیا گیا۔
شیخوپورہ میں اسموگ کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
فیول، تار کول اور کاربن بورڈ جلانے پر 8 ملزمان گرفتار، کنسٹرکشن مٹیریل لے جانے والے 87 ملزمان اور فصلوں کی باقیات جلانے پر 18 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ٹائرز، پلاسٹک، شاپنگ بیگز جلانے پر 25 ملزمان، فیکٹریوں اور کارخانوں میں قوانین کی خلاف ورزی پر 49 ملزمان اور کوڑے کو آگ لگانے پر 25 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
سٹی ڈویژن میں انسدادِ سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر 57 ملزمان، کینٹ میں 75، سول لائنز میں 21، صدر میں 6، اقبال ٹاؤن میں 5 اور ماڈل ٹاؤن میں 48 ملزمان گرفتار کئے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کارروائیاں جاری ہیں۔ فضائی آلودگی کے پیش نظر جاری کئے گئے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور متعلقہ محکموں کو بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔