Aaj Logo

شائع 08 نومبر 2024 12:07pm

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان سمیت دیگر پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

نو مئی جی ایچ کیوحملہ کیس کے ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی، انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ملزمان کی غیرحاضری اورچالان نقول کی تقسیم نہ ہونے کے کاروائی ملتوی کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں نومئی جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمر ایوب ، شبلی فراز ، شیخ رشید ، صداقت عباسی ، راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگرری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ، وکلاء صفائی نے موقف اپنایا کہفرد جرم عائد کرنے سے قبل تمام ملزمان کونقول تقسیم نہیں کی گئیں فرد جرم عائد کرنے سے قبل بریت کی دائردرخواست پرسماعت مکمل کی جائے۔

وکلاء صفائی کے موقف اور ملزمان کی حاضری پوری نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی نہ ہوسکیگزشتہ سماعت پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کوبذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

Read Comments