Aaj Logo

شائع 08 نومبر 2024 11:03am

پنجاب پولیس ٹریننگ اسکول میں دلخراش واقعہ، ماتحت نے انسپکٹر کو قتل کرکے خودکشی کرلی

فاروق آباد پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر فاروق آباد میں پولیس ٹریننگ سکول کے چیف سیکیورٹی آفیسر انسپکٹر کو اس کے ماتحت ہیڈ کانسٹیبل نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے کی شکایت کرنے کی رنجش پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خود کو بھی ویہیں گولی مار کر خود کشی کر لی۔

پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر فاروق آباد میں دلخراش واقعہ پیش آیا. گزشتہ رات ہیڈ کانسٹیبل طاہر حسین کی ڈیوٹی ایس ایس پی آفس میں تھی جہاں چیف سیکیورٹی آفیسر نے رات 2 بجے ڈیوٹی چیک کی تو دوران چیکنگ ہیڈ کانسٹیبل طاہر کو سوتا ہوا پایا۔ جس کی تحریری شکایت روزنامچے میں سیکیورٹی آفیسر محمد افضل نے درج کروا دی۔

اسی رنجش پر ہیڈ کانسٹیبل طاہر نے آج صبح جب پی ٹی ٹریننگ کی تیاری کروانے سیکیورٹی آفیسر افضل جا رہا تھا تو ہیڈ کانسٹیبل طاہر موٹر سائیکل پہ وہاں آیا اور فائرنگ رینج کے قریب سیکیورٹی آفیسر افضل کو سرکاری رائفل سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خود کو بھی ویہیں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

مقتول انسپکٹر افضل کو تعلق فیصل آباد اور خود کشی کرنے والے طاہر کا تعلق حافظ آباد سے تھا۔دونوں ڈیپیوٹیشن پہ پولیس ٹریننگ اسکول فاروق آباد آئے تھے۔

واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔اس ضمن میں پی ٹی ایس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی ایس میں پولیس ملازمین مبینہ طور پر کی جانے والی بےجا سختی سے بہت تنگ ہیں اور یہ واقعہ بھی اسی تناظر میں پیش آیا۔

پی ٹی ایس میں ڈیوٹی اور ماحول کو سخت بنایا گیا ہے اور حوالداروں کو رائفل دے کے ڈیوٹی پہ لگایا جاتا ہے۔موجودہ صورتحال میں پولیس ملازمین تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Read Comments