جے آئی ٹیز نے نو مئی کے مقدمات کی فواد چوہدری ،علیمہ خان ،عظمی خان سے متعلق تفتیش مکمل کرلی اور ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا۔ انسداد دہشت کی خصوصی عدالت نے فواد چوہدری علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع کردی۔
انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ جے آئی ٹیز نے تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
رپورٹ میں قرار دیا گیا کہ تفتیش میں فواد چوہدری ،علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تمام ملزمان قصور وار ہیں۔ عبوری ضمانتوں میں ملزم ولی خان قصور وار نہیں پایا گیا ۔ علیمہ خان اور عظمی خان عدالت میں پیش نہ ہوئیں جب کہ فواد چوہدری ، ملک کرامت کھوکھر ،مسز مزمل مسعود بھٹی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پیش نہ ہونے والے ملزمان کی آخری بار ایک روزہ حاضری معافی منظور کر رہے ہیں ، آئندہ ملزمان عدالت پیش ہوں۔ انسداد دہشت کی خصوصی عدالت نے فواد چوہدری علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع کردی۔