بالی وڈ اداکارہ رِچا چڈھا اور ان کے شوہر علی فضل نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے تقریباً 4 ماہ بعد اس کا نام بتادیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی بیٹی اور شوہر و اداکار علی فضل کے ساتھ چند خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے اپنی ننھی شہزادی کے نام سے بھی پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اس کا نام زُونیرا ادا فضل رکھا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زونیرا اردو زبان کا لفظ ہے جس کے معنی جنت کے پھول کے ہیں جبکہ ادا لفظ جرمن اور یونانی زبان سے ماخوذ ہے جس کے معنی محنتی کے ہیں۔
رِچا چڈھا اور علی فضل 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کی بیٹی 16 جولائی 2024 کو پیدا ہوئی تھی۔