Aaj Logo

شائع 07 نومبر 2024 03:22pm

اِس ملک کی حکومت شہریوں پر مہربان، ڈالرز کی برسات کرنے کا اعلان

کچھ مملک اپنے شہریوں کو مفت سہولیات فراہم کر کے انہیں فائدہ پہنچاتے ہیں وہیں ایک ملک نے اپنے شہریوں کو بڑی رقم دینے کا اعلان کردیا ہے۔

درحقیقت اس ملک میں رہنے والوں کے ساتھ ساتھ اس کے بیرون ملک مقیم افراد کو بھی رقم حاصل کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکی ملک گیانا نے خام تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو عوام میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گینا نے بالغ شہریوں کو 478 ڈالرز (ایک لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) دینے کا اعلان کیا ہے۔

گیانا کے تمام 18 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کو فی کس ایک لاکھ گیانیز ڈالرز پیش کیے جائیں گے۔

پاسپورٹ بنوانے کیلئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم

اس کے لیے شہریوں کو اپنا پاسپورٹ یا این آئی سی دکھانا ہوگا۔

گیانا کے جو شہیر بیرونی ملک میں رہتے ہیں، انہیں یہ رقم لینے کے لیے اپنے وطن واپس آنا ہوگا۔

اس آفر کا اعلان کرتے ہوئے گیانا کے صدر عرفان علی نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران لاکھوں شہریوں نے مجھ سے اور میری کابینہ کے اراکین سے رابطہ کیا اور گزشتہ ہفتے کیے گئے اقدامات پر حمایت کا اظہار کیا۔

چین کا 9 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

اس سے قبل گیانا حکومت نے اپنے ملک کے ہر گھرانے کو 2 لاکھ گیانیز ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا تھا مگر پھر چند شہریوں کے خدشات پر اس میں تبدیلی کی گئی۔

ان شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے نوجوان افراد کو یہ امداد حاصل نہیں ہوسکے گی جو اب تک اپنا خاندان نہیں بنا سکے ہیں۔

گیانا کی مجموعی آبادی 8 لاکھ ہے اور 4 لاکھ کے قریب افراد میں یہ رقم تقسیم کیے جانے کا امکان ہے۔

Read Comments