Aaj Logo

شائع 06 نومبر 2024 06:57pm

پولیس پارٹی پر فائرنگ، اسلام آباد میں ہوئی حالیہ بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم ہلاک

Welcome

اسلام آباد میں تھانہ سمبل کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ سے حراست میں موجود بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سلیمان ہلاک ہوگیا۔

پولیس ٹیم ملزم کو برآمدگی کے لئے لے کر جارہی تھی کہ گولڑا موڑ کے قریب ملزمان نے اچانک پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی وجہ سے پولیس جوان محفوظ رہے۔ تاہم، ملزمان کی فائرنگ سے حراست میں موجود ملزم سلیمان شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، ملزم سلیمان حالیہ بینک ڈکیتیوں میں ملوث تھا۔

Read Comments