کراچی میں کیماڑی پولیس افسر کے دفتر میں بچوں سے زیادتی کرنے والا شخص ٹریفک پولیس کا اہلکار نکلا، اہلکار ارسلان نے جیکسن ٹریفک پولیس افسر کے دفتر میں دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ بچے سلطان آباد کے رہائشی ہیں، اہلکار ارسلان نے بچوں کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔
واقعے کا مقدمہ جیکسن تھانے میں درج ہے، لیکن پولیس نے ایف آئی آر میں اہلکار ارسلان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
ملزم ارسلان عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ملزم ارسلان ہمیں اب بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے اور علاقے میں کھلے عام گھوم رہا ہے۔