Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 نومبر 2024 03:21pm

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری مرتبہ آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

کھیل کے میدان سے پاکستان کے لیے اچھی خبر آگئی، قطر کے شہر دوحہ میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان نے اپنے نام کرلی۔

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ علی غاراگوزلو کو شکست دی، بیسٹ آف نائن فریمز کے فائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی اور اب انہوں نے یہ تیسرا ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل جیتا ہے۔

اس سے قبل محمد آصف 2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی کیوئسٹ نے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو کو 3-5 فریم سے شکست دی تھی۔

Read Comments