امریکی صدارتی الیکشن میں امریکی کانگریس کے ایوان بالا (سینیٹ) میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکنز نے اکثریت حاصل کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز کی اکثریت حاصل کرنے میں اوہائیو اور مغربی ورجینیا نے اہم کردار ادا کیا۔
مغربی ورجینیا میں ری پبلکنز گورنر جم جسٹس کا مقابلہ ڈیموکریٹ امیدوار گلین ایلیٹ سے تھا تاہم ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد جلد ہی جم جسٹس کی فتح کا اعلان ہو گیا جو ایوان بالا میں ری پبلکنز کی برتری کی پہلی امید بنا۔
امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکنز نے 100 رکنی ایوان میں 51 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل کر لی ہے جبکہ 43 نشستوں پر ڈیموکریٹ نے کامیابی حاصل کی ہے۔
خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخاب کے دوران تمام ریاستوں میں پولنگ مکمل ہوچکی ہے۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 246 ہوگئی، وائٹ ہاؤس کی کرسی سنبھالنے کے لیے کسی بھی امیدوار کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ لینا لازمی ہوتے ہیں۔ ٹرمپ نے 7 میں سے 4 سوئنگ اسٹیٹس میں فتح حاصل کی جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے امریکا کے نئے صدربننے کی ہموار ہوگئی۔
حتمی نتائج سے قبل ٹرمپ کی وکٹری اسپیچ، ’سرحدوں کو سیل کرنا پڑے گا‘
امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے جیت کے دعوے