محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے جنگلی جانوروں کو پکا کر فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، اس کوشش میں چھاپے کے دوران محکمے کے اراکین سے اسلحے کے زور پر جنگلی جانور بھی چھین لئے گئے۔
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں کا گوشت پکا کر فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے اسپیشل اسکواڈ نے وڈیالہ سندھواں ڈسکہ میں بڑی کارروائی کی اور تکہ ہاوس پر چھاپہ مار کر ایک پاڑہ ہرن، 11 مرغابیاں اور 9 لالیاں برآمد کرلیں۔
لیکن اس دوران اسپیشل اسکواڈ کی ٹیم پر ہوٹل انتظامیہ نے حملہ کیا اور اسلحے کے زور پر جنگلی جانوروں کو چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے ملزم اظہر منظور کو گرفتار کرکے تھانہ ڈسکہ میں مقدمہ درج کرلیا۔
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ سیہٹر فروخت کرنے والے کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، چڑے بٹیروں کے نام پر لالیاں اور سیہڑ وغیرہ پکا کر دینے والوں کے خلاف بھی وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔