Aaj Logo

شائع 05 نومبر 2024 02:27pm

مچھلی گھر میں 20 سے زائد ٹینک بنائے گئے ہیں

پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان ارشد نے مائیکرو بیالوجی میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد جدید بائیؤ فلاک ٹیکنالوجی کے ذریعے ویت نام اور تھائی لینڈ سے مچھلیاں پشاور میں متعارف کروادیں

بائیو فلاک ٹیکنالوجی میں ایک مرلے کے ٹینک میں ایک ہزار مچھلیاں رکھی جاتی ہیں، جو چھ سے سات ماہ میں ایک سے ڈھائی کلو وزن تک بڑھتی ہیں۔

ارشد کہتے ہیں کہ فش فارمنگ کا جدید طریقہ پانی کے ساتھ ساتھ مچھلیوں کی خوراک کی بھی بچت کرتا ہے جبکہ اس میں بیکٹیریا کلچر مچھلیوں کو کئی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

اس مچھلی گھر میں 20 سے زائد ٹینک بنائے گئے ہیں، جن میں ہزاروں مچھلیوں کی افزائش کا عمل جاری ہے بائیؤ فلاک ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ ایک ٹینک 80 ہزار سے ایک لاکھ تک کا منافع دیتا ہے۔

Read Comments