Aaj Logo

شائع 05 نومبر 2024 02:21pm

حکومت نے کراچی کے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرادیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کراچی کے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرادیا، کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی گئی۔

نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق کراچی کے لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین سے اضافی وصولیاں جنوری 2025 کے بلز میں کرے گی، کے الیکٹرک نے اگست کے لیے 51 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔

Read Comments