Aaj Logo

شائع 04 نومبر 2024 11:23pm

بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ کے مضافات میں گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا ایک مِگ-29 لڑاکا طیارہ پیر کو ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کے قریب ”نظام کی خرابی“ کا سامنا کرنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا، جبکہ پائلٹ طیارے سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔

ہندوستانی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’آئی اے ایف کا ایک MiG-29 طیارہ آج آگرہ کے قریب معمول کی تربیتی پرواز کے دوران سسٹم میں خرابی کا سامنا کرنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ نے بحفاظت باہر نکلنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا کہ زمین پر جان و مال کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے آئی اے ایف کی طرف سے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔‘

MiG-29 کا نیٹو نام ’فلکرم‘ اور ہندوستانی نام ’باز‘ ہے جو کہ ایک لڑاکا طیارہ ہے، اس کی ابتدا سوویت روس سے ہوئی ہے۔ اسے باقاعدہ طور پر 1987 میں ہندوستانی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔

رپورٹس کا کہنا ہے کہ یہ لڑاکا طیارے کا اپ گریڈ ورژن MiG-29 UPG تھا۔ دو ماہ میں یہ دوسرا مگ 29 حادثہ ہے۔ ستمبر کے اوائل میں، ایک مگ 29 کو راجستھان کے باڑمیر میں ایک معمول کی رات کی پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ گر کر تباہ ہو گیا۔

Read Comments