بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ایک پرائمری اسکول ٹیچر کا سادہ و دل کش تجربہ انٹرنیٹ پر لاکھوں صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہے۔ چھوٹی سی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پرائمری ٹیچر کلاس روم میں خود تجربہ کرکے بتاتی ہے کہ قد کس طور معلوم کیا جاسکتا ہے۔ پھر وہ باری باری طلبا و طالبات کو بھی بلاکر یہی تجربہ کرواتی ہے۔
ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ کلاس روس کی اس سرگرمی میں سبھی نے بخوشی حصہ لیا اور جوش و خروش نمایاں تھا۔ سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے تبصروں میں کہا ہے کہ بچوں کے لیے وہی ٹیچر اچھے ثابت ہوتے ہیں جو کسی نہ کسی طور اُنہیں کچھ سیکھنے کی تحریک دیتے ہیں۔
ابتدائی جماعتوں میں بچے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں اگر ٹیچرز اپنے کام میں پوری دلچسپی لیں تو بچوں بھی کچھ نہ کچھ سیکھنے کا جذبہ پروان چڑھتا رہتا ہے۔