Aaj Logo

شائع 03 نومبر 2024 12:37pm

چینی شہری بال کیوں کھانے لگے؟ انٹرنیٹ پر ہلچل مچ گئی

چین کے شہر چینگڈو میں ایک عجیب و غریب اسٹریٹ فوڈ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ یہ اسٹریٹ فوڈ سیاہ بالوں کے جھنڈ سے مشابہ رکھتا ہے۔

چینی میڈیا کے مطاق اس ڈش کا نام ’فا کائی‘ ہے جسے ہیئر ویجیٹیبل ”بالوں کی سبزی“ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک قسم کا خشک کھانا ہے جو طویل عرصے سے چینی کھانوں کا حصہ رہا ہے۔ یہ چین میں خشک صحرائی علاقوں میں اگتا ہے اور اسے چننے کے فوراً بعد خشک کر دیا جاتا ہے۔ یہ سیاہ شکل کی وجہ سے بالوں کی طرح لگتا ہے۔

رپورت کے مطابق چینی عوام اسے عام طور پر سوپ یا شوربے میں کھاتی ہے، خاص طور پر اس کا استعمال نئے سال کے موقع پر کیا جاتا ہے۔

پہلے کام پھر فیملی، مینیجر کا ملازمین کے لیے سخت تبصرہ کرنا گلے پڑ گیا

علاوہ ازیں حالیہ دنوں میں چین کے شہر چینگڈو کے کچھ اسٹریٹ فوڈ وینڈرز نے اسے باربی کیو طرز میں متعارف کروایا جس میں یہ بالوں کی طرح دکھتی ہے اور گرم ساس لگا کر کھائی جاتی ہے۔

مذکورہ ڈش کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور خاص توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

Read Comments