وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) ٹو کو جلد فعال کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کینال کے قریب زیر تکمیل پی ٹی آئی سی ٹو کا دورہ کیا اور تعمیرات کا جائزہ لیا، انہوں نے مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی سرگرمیاں دیکھیں تعمیراتی مٹیریل اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔
اسپتال کے مختلف فلورز پر ڈرائی پارٹیشن وال اور ایچ ویک کی تنصیب کا کام جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے پی آئی سی ٹو کو جلد فعال کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔
پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او شاہ میر اقبال نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو منصوبے بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ٹو پراجیکٹ 250 بیڈز پر مشتمل ہوگا، پی آئی سی ٹو میں جدید ترین ہائبرڈ آپریشن تھیٹرز بھی بنائے جائیں گے، ہسپتال میں ایمرجنسی، سرجیکل اور میڈیکل آئی سی یوبھی بنیں گے، پی آئی سی ٹو میں ایمرجنسی، سرجیکل، میڈیکل آئی سی یوبھی بنیں گے، پی آئی سی ٹو کے گرے اسٹرکچر کا تقریبا 90 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔
مریم نواز نے شاہ میر اقبال کو شاباش دی اور ہسپتال کے ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے لیے درکار مشردوی کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی آئی سی ٹو بننے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا، ہر ضلع میں کارڈیالوجی کی مکمل سہولتوں کی فراہمی کے پلان پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، چلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے کارڈ سسٹم متعارف کرانے سے سینکڑوں بچوں کے آپریشن آسانی سےہوچکے ہیں۔