Aaj Logo

شائع 02 نومبر 2024 09:07pm

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا ہدف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بشریٰ بی بی پشاور میں زیادہ محفوظ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان پر زیادہ اعتبار نہیں کرسکتے، ہم نے دوبارہ احتجاج کی کال دی ہے۔ شیخ وقاصجب بھی احتجاج کی کال دیتے ہیں یہ بندوں کو پکڑتے ہیں۔

وقاص اکرم نے کہا کہ بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

Read Comments