جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں کندھکوٹ روڈ پر خطرناک حادثہ پیش آیا، گرڈ اسٹیشن کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے خاتون بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
جیکب آباد پولیس کے مطابق حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جاگری۔