پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمشن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جمعے کے دن کے موقع پر تصویر شئیر کردی۔
شئیر کردہ تصویر میں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز پاکستانی روایتی لباس قمیض شلوار، واسکٹ اور پشاوری چپل پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی تصویر کے کیپش میں لکھا کہ قمیض شلوار، واسکٹ اور پشاوری چپل پہنے میری جمعے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ پاکستان میں رہتے ہوئے گھر جیسا محسوس کر رہا ہوں۔
پوسٹ کے کیپشن کے آخر میں انہوں نے جمعہ مبارک کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔