حکومت نے بارڈر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کیلئے اہم اقدام ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بایو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت داخلہ نے بین الاقوامی مسافروں کی بایو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی، بایو میٹرک تصدیق کے باعث اشتہاری و مطلوب ملزمان کا اندرون اور بیرون ملک سفر کرنا ناممکن ہو گا۔
وزارت داخلہ کے مراسلہ کے مطابق بایو میٹرک مشینیں ایئر پورٹس انٹرنیشنل ایمیگریشن کاؤنٹرز پر لگائی جائیں۔ بایو میٹرک سے مسافروں کی مؤثر جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا۔
اقدام کا مقصد سیکیورٹی کو مزید بہتر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے کو فوری اقدامات اٹھانے کا مراسلہ جاری کر دیا۔