Aaj Logo

شائع 01 نومبر 2024 11:49am

مکہ میں سیلاب، پانی گاڑیاں بہا لے گیا

سعودی عرب کو ان دنوں شدید بارشوں کے باعث شدید سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ مکہ مکرمہ بشمول جامع مسجد سیلاب سے بری طرح متاثر ہیں، سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے اور رہائشیوں اور زائرین کے لیے روزمرہ کی زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث کئی شہروں میں سیلاب آ گیا ہے۔ سڑکیں پانی سے بھر چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب سے سب زیادہ سے شہرِ مکہ متاثر ہوا ہے، جہاں اچانک سیلاب نے روزمرہ کی زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے اور سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موسلا دھار بارش کا پانی کعبہ کے اطراف میں بھر گیا ہے۔

27 اکتوبر سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے شہر کے نکاسی آب کے نظام کو زیر کر دیا ہے۔

مکہ میں شدید بارش کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ہیں۔ 27 اکتوبر کو نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے حسین القحطانی نے آئندہ موسم کے بارے میں خبردار کیا کہ حائل، قاسم، عسیر اور جیزان جیسے علاقوں میں سب سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ مکہ، مدینہ، ریاض اور شرقیہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی خاص طور پر ہفتے کے اختتام میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

Read Comments