Aaj Logo

شائع 01 نومبر 2024 09:02am

کامونکی: گھر سے ماں، کمسن بیٹا اور بیٹی کی لاشیں برآمد

کامونکی کے علاقہ سموں بالا میں گھر سے ماں اور کمسن بیٹا اور بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ مکین کو خاتون کی عدم موجودگی پر شک ہوا تو پولیس کو آگاہ کیا۔ جس کے بعد پولیس نے تفتیش کی تو گھر سے لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Read Comments