ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار سرکاری اہلکاروں کی رہائی کے بعد وزیراعلی ہاوس آمد ہوئی۔ وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے استقبال کرکے اہلکاروں کے لیے ون اسٹیپ پروموشن کا اعلان کردیا۔
ڈی چوک احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں سمیت سرکاری اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جن بیشتر کو رہائی مل گئی جن میں 34 پولیس، 7 ٹی ایم اے اور 42 ریسکیو اہلکار شامل تھے۔
رہائی ملنے کے بعد سرکاری اہلکار وزیراعلی ہاوس آمد پہنچ گئے جہاں وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اہلکاروں کا استقبال کیا اور ملاقات بھی کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعلی نے مام اہلکاروں کو ون اسٹیپ پروموشن کا اعلان کرکے اہلکاروں کو ایک ہفتے چھٹی کی اجازت دیدی جبکہ رہا اہلکاروں کو 10 ہزار روپے بطور وظیفہ بھی دیدیا گیا ہے۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے جو قربانی دی اس پر سلام پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رات گئے چھیاسی قیدیوں کو رہا کردیا گیا تھا۔ رہائی پانے والوں میں پی ٹی آئی کے دو ارکان صوبائی اسمبلی، ریسکیو ون ون ٹوٹو کے چھیالیس، پولیس کے پچیس اہلکار اور بلدیہ کے تیرہ ملازمین شامل تھے۔
یہ تمام قیدی احتجاج کے دوران علی امین گنڈاپور کے قافلہ کے ہمراہ اسلام آباد آئے تھے۔ تمام قیدیوں کو عدالت سے ضمانتیں منظور ہونے کے بعد رہا کیا گیا۔ قیدیوں کو اٹک، راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ سمیت کئی مقدمات درج تھے۔
عدالت سے ضمانتیں منظور ہونے کے بعد روبکار جیل انتظامیہ کو موصول ہونے پر رہا کر دیا گیا ہے۔